طلبہ کی خودکشیوں کے خلاف این ایس یو آئی کارکنوں کا احتجاج
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نظام کالج میں آج ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کو تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انٹر میڈیٹ امتحانات میں دھاندلیوں کے خلاف جاری طلبہ کا احتجاج آج نظام کالج کی سالانہ تقریب زبردست رخ اختیار کرلیا اور تقریب میں شرکت کے لیے پہونچے ۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا طلبہ نے گھیراؤ کیا ۔ این ایس یو آئی کے کارکنوں نے ریاستی وزیر سے استفسار کیا کہ آیا انہوں نے کس لحاظ سے تقریب میں شرکت کی ۔ برہم طلبہ نے زبردست نعرہ بازی کی اور ریاستی وزیر سے واپس جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں ناکام طلبہ اور متوفی طلبہ کے ساتھ انصاف تک احتجاج جاری رہے گا ۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی وزیر کا طلبہ نے گھیراؤ کیا ۔ اور نظام کالج جو تحریک تلنگانہ کا گڑھ مانا جاتا ہے وہاں آج ایک وزیر کے گھیراؤ کیا گیا ۔ ریاستی وزیر کے حامیوں اور این ایس یو آئی طلبہ کے درمیان سخت بحث و مباحثہ ہوا ۔ این ایس یو آئی کے طلبہ کالج کیمپس میں بیرونی افراد کی سرگرمیوں پر بھی سخت ناارائن تھے ۔ طلبہ اور اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر تمام وزراء اپنے مقام پر موجود ہیں اور کسی بھی قسم کی سرگرمیوں اور پروگرامس میں شرکت سے احتیاط کررہے ہیں بعد ازاں پولیس نے این ایس یو آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔۔