نظام کالج میں داخلے کونسلنگ، اردو اختیاری مضمون کی سہولت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اردو نظام کالج حیدرآباد کے بموجب نظام کالج میں تعلیمی سال 2015-16 کے لیے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں داخلوں کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انٹر میڈیٹ یا 10+2 کامیاب طلباء داخلے کے اہل ہیں ۔ داخلہ فارم کی قیمت 250 روپئے ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر ہے جب کہ 100 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جون شام 5 بجے تک ہے ۔ بی اے میں داخلے کے لیے 4100 روپئے فیس مقرر ہے ۔ 27 جون صبح 9 بجے بی اے انگلش میڈیم کی کونسلنگ مقرر ہے ۔ ایسے طلباء جو B.C.(E) سرٹیفیکٹ رکھتے ہوں اور جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہو ایسے طلباء کے لیے داخلہ فیس صرف 100 روپئے ہوگی ۔ بی اے میں زبان دوم اردو کے علاوہ اختیاری مضامین میں ماڈرن لینگویج اردو فارسی کے علاوہ سوشیالوجی شامل ہیں ۔ خواہش مند طلباء اس زرین موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے مستقبل کو روشن کرسکتے ہیں ۔ معلومات کے لیے 9866437890 ۔ 9866490418 پر ربط کریں ۔۔