حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : نظام کالج بشیر باغ میں تعلیمی سال 2016-17 کیلئے تیسرے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے کامیاب طلباء کے علاوہ کسی ادارے سے 10+2 کامیاب طلباء داخلے کے اہل ہیں ۔ 25 تا 30 جولائی آن لائن ویب سائٹ dost.cgg.gov.in پر فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ بی اے میں داخلے کے لیے 4100 روپئے فیس مقرر ہے ۔ ایسے طلباء جن کے والدین کی آمدنی سالانہ ایک لاکھ روپئے سے کم ہو ایسے طلباء کے لیے فیس میں رعایت کرتے ہوئے صرف 600 روپئے میں داخلہ دیا جائے گا ۔ بی اے میں زبان دوم اردو کے علاوہ اختیاری مضامین میں ماڈرن لینگویج اردو ، فارسی کے علاوہ سوشیالوجی شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9866490418 پر ربط کریں ۔۔