حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : شعبہ اردو نظام کالج کے بموجب کالج میں سال 2018-19 کے لیے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام میں داخلوں کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انٹر میڈیٹ کامیاب یا کسی ادارے سے 10+2 کامیاب طلباء داخلے کے اہل ہیں ۔ داخلہ آن لائن ہے ویب سائیٹ dost.cgg.gov.in ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 مئی ہے ۔ 400 روپیے دیرینہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے ۔بی اے میں داخلے کیلئے 5100 روپئے فیس ہے ۔ داخلے کی پہلی فہرست 4 جون کو متعلقہ کالجس میں چسپاں کی جائیگی ۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ متعلقہ کالج کے منتظمین سے 5 جون تا 12 جون ربط کریں ۔ داخلے کے لیے دوسرے مرحلے کی ویب تاریخ 5 جون تا 14 جون مقرر ہے ۔ داخلے کی دوسری فہرست 19 جون کو متعلقہ کالجس میں دستیاب رہے گی ۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ متعلقہ کالج سے 20 جون تا 25 جون ربط پیدا کریں ۔ داخلے کے لیے آخری مرحلہ کی ویب پر تاریخ 20 جون تا 27 جون مقرر ہے ۔ داخلے کیلئے نشستوں کی آخری فہرست 30 جون کو جاری کی جائیگی ۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ 2 تا 4 جولائی کالج سے ربط کریں ۔ کلاسس کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے 9866490418 ۔ 9705905537 پر ربط کریں ۔