سورج اور اس کے گرد گھومنے والے سیارے ایک خاندان کی طرح ہیں۔ جس کا سربراہ خود سورج ہے۔ چنانچہ نظام شمسی کا سب سے اہم حصہ سورج خود ہے۔ جس سے مختلف قسم کی توانائی شعاعوں کی حالت میں خارج ہوتی رہتی ہے جس میں روشنی اور حرارت کی شعاعیں بھی ہوتی ہیں۔
سورج سے خارج ہونے والی یہ توانائی زمین پر نشوونما اور زندگی کی بقاء کیلئے بے حد ضروری ہے۔ سورج اور گیند کی طرح گول ہے اور جسامت میں زمین سے تقریباً دس لاکھ ٹن بڑا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ ٹھوس نہیں ہے۔ یہ انتہائی گرم ہے اور اس کی سطح پر درجہ حرارت چھ ہزار درجہ سینٹی گریڈ رہتا ہے جیسا کہ اندرونی حصے میں یہ درجہ حرارت غالباً تیرہ ملین ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ سورج دراصل ہائیڈروجن اور ہیلیم گیسوں سے مل کر بنا ہے۔ اندرونی حصے میں گرمی کی شدت کے اثر سے ہائیڈروجن گیس ہیلیم میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ یہ تبدیلی نیوکلیائی عمل کے ذریعے ہوتی ہے۔ جس میں ہائیڈروجن کی تبدیلی کے ساتھ بے پناہ توانائی خارج ہوتی رہتی ہے۔ یہ توانائی اندونی حصوں سے سورج کی اوپری سطح تک آتی ہے اور خلاء میں سفر کرتی ہوئی دوسرے سیاروں تک پہنچتی ہے۔