حیدرآباد،4ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر پروجیکٹ میں افسروں کی مبینہ لاپرواہی تنازعہ کا سبب بن گئی ہے کیونکہ شبہ کیا جاتا ہے کہ ایک شخص نے نظام ساگر ڈیم کا ایک دروازہ کھول دیا جس کے نتیجہ میں 15کیوزک پانی خارج ہوگیا تاہم اس معاملہ پر مختلف لوگوں کی مختلف رائے سامنے آئی ہے ۔افسروں کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی ڈیم کا دروازہ نہیں کھولا ہے بلکہ اخراج کے سبب پانی ضائع ہوگیا ۔ذرائع نے کہاکہ یہ واقعہ 12نمبر کی گیٹ پر پیش آیا۔دوسری طرف ڈیم کے افسروں نے بتایا کہ گیٹ کے قریب مرمت کے کاموں کے دوران پانی خارج ہوگیا تاہم ڈیم کے اے ای سیواپرساد نے اس واقعہ کی جانچ کے احکام دیئے ہیں۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ڈیم کے قریب چوکسی میں اضافہ کرتے ہوئے پولیس کو تعینات کردیا گیاہے ۔