نظام رباط کیلئے منتخب عازمین کو اطلاع

حیدرآباد 30 جولائی (راست) چیرمین اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام جناب نواب فخرالدین علی خان نے جو عازمین قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے انھیں مطلع کیا ہے کہ وہ اپنا اصل منتخب کارڈ اور اس کا زیراکس معہ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز رباط کیمپ اندرون چیریان پیالس روبرو ٹی ڈی پی آفس جوبلی ہلز اعلان ہذا کی یکم تا 4 اگسٹ 2016 ء بہ اوقات 11 ساعت دن تا 4 بجے شام تشریف لاکر درخواست فارم حاصل کریں۔ بعد تکمیل فارم دست بہ دست مقام مذکور صدر پر مقررہ تاریخ میں پیش کرنے پر متعاقب تاریخوں میں پرمٹ کی اجرائی عمل میں آئے گی۔