نظام دور کے سکے برآمد

حیدرآباد 25جولائی (یواین آئی )تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے گنگلا پلی میں نظام دور حکومت کے قدیم سکے کھدوائی کے دوران برآمد ہوئے ۔ شیوا نامی شخص مکان کی تعمیر کیلئے کھدوائی کررہا تھا کہ یہ سکے برآمد ہوئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہونچی ۔ سب انسپکٹر پردیپ نے کہا کہ یہ ایک سو پانچ چاندی کے سکے ہیں جن پر چارمینار کا نشان اور عربی تحریر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس وہاں پہونچی جس نے ان سکوں کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالہ کردیا ۔