نظام آباد میں شادیوں کا سنگین مسئلہ ، دوبدو پروگرام رکھنے کیلئے نمائندگی

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے جناب محمد اسحاق صابر و دیگر کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 7 نومبر (دکن نیوز) محمد اسحق صابر صدر انتظامی کمیٹی مسجد سلطان نواز جنگ (آغاپورہ) نے آج شام دفتر روزنامہ سیاست (عابڈز) پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کرکے سیاست کی جانب سے ہورہی فلاحی سرگرمیوں کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایڈیٹر سیاست سے درخواست کی کہ وہ ضلع نظام آباد میں مسلم لڑکے و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں دوبدو ملاقات پروگرام کا اہتمام کریں کیونکہ نظام آباد میں بھی شادیوں کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ جناب زاہد علی خان نے تیقن دیا کہ وہ عنقریب دوبدو ملاقات پروگرام منعقد کروائیں گے۔ اس موقع پر عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری بھی موجود تھے۔ محمد اسحق صابر کی زیرقیادت وفد میں مختار احمد فردین اور وسیم احمد صدیقی بھی شامل تھے۔