نظامیہ طبی کالج چارمینار میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صاف صفائی

یونانی طریقہ علاج کو عام کرنے اقدامات کا تیقن، ڈائرکٹر محکمہ ایوش شریمتی سونی بالا کا بیان
حیدرآباد۔26نومبر(سیاست نیوز) یونانی میڈیسن کے متعلق شعور بیداری مہم اور فروغ کے لئے بیس سے زائد این جی اوز کی زیر اہتمام تشکیل دئے گئے سنٹرل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظامیہ طبی کالج شفاء خانہ چارمینار میںسوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی پروگرام کا انعقا دعمل میںلایاگیا۔ 26نومبر کی صبح منعقدہ اس پروگرام میںڈائرکٹر ایوش شریمتی سونی بالا‘ ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر یوسف علی ‘ایم اے نجیب کے علاوہ نظامیہ طبی کالج کے پروفیسر س ‘ طلبہ اور شفاء خانہ نظامیہ کے عملے نے ابھیان کے تحت تاریخی شفا ء خانہ چارمینار میں صاف صفائی کے کام انجام دئے۔ بعد ازاں ڈائرکٹر ایوش شریمتی سونی بالا کے ہاتھوں شفاء خانہ چارمینار کے مریضوں میںبلانکٹس اور میوئوں کی تقسیم بھی عمل میںلائی گئی۔ اس دوران نظامیہ طبی کالج کے طلبہ نے مذکورہ کالج میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے متعلق شکایت کی جس پر ڈائرکٹر ایوش سونی بالا نے نظامیہ طبی کالج کے طلبا اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے عنقریب حل کایقین بھی دلایا ۔ بعد ازاںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سونی بالا نے کہاکہ مرکزی حکومت یونانی اور ایوش ذریعہ علاج کو فروغ دینے اور عام کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انہوں نے شفاء خانہ چارمینار اور نظامیہ طبی کالج کو عصری سہولتوں سے لیز کرتے ہوئے یہاں کے قدیم یونانی طریقہ علاج کے متعلق عوام میں شعور بیداری کے لئے بھی محکمہ ایوش کی جانب سے اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا۔