حیدرآباد۔ 26 جنوری (پریس نوٹ) نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد کے پرنسپل ڈاکٹر واسعہ نوید کے بموجب 27 جنوری بروز منگل کو صبح 10 بجے سے پی جی ڈپارٹمنٹ معالجات کی طرف سے ’’سوائن فلو‘‘ کی دوا مفت تقسیم کی جائے گی۔ عوام سے اس سلسلے میں نظامیہ طبی کالج کے پرنسپل و ڈاکٹرس سے نیو بلاک، نظامیہ طبی کالج و ہاسپٹل کے روبرو مفت دوا سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔ سردی، زکام اور بخار میں اس دوا کے فائدے بے شمار ہیں۔