نشہ میں ڈرائیونگ جرم:عدالت

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے حالت نشہ میں کار چلانے پر ایک 34 سالہ شخص کے خلاف سزا کو برقرار رکھا ہے اور کہا کہ سماج کو ایک سخت گیر پیام دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم ایڈیشنل سیشن جج اتل کمار گارگ نے ٹرائیل کورٹ کی جانب سے ملزم کے خلاف سنائی گئی 3 روزہ سزائے قید میں تخفیف کردی اور اس کی عمر اور افراد خاندان کی معاشی حالت اور پہلی مرتبہ جرم کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہائیکورٹ کی کارروائی ختم ہونے تک صرف ایک دن یہاں کھڑے رہنے کا حکم دیا۔