مغلظات بکنے پر انٹرنیٹ پر بے شمار نقوش کی گشت
حیدرآباد 10 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر کسی شخص کو ٹریفک پولیس حالت نشہ میں گرفتار کرلے تو یہ اس کیلئے الجھن اور شرمندگی کا باعث ہوتا ہے تاہم ایک شخص کیلئے ایسا نہیں ہوا جب اسے حالت نشہ میں روکا گیا ۔ جرمانہ بھرنے کی بجائے ’ مٹو ‘ نامی یہ شخص انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرگیا اور اس کے کئی نقوش memes بن کر گشت کرنے لگے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب اس شخص کو حالت نشہ میں رہنے پر جرمانہ گھرنے کیلئے کہا گیا تو وہ پولیس عملہ سے بحث کرنے لگا اور ان سے انگریزی الفاظ کا املا پوچھنے لگا ۔ وہ ان پولیس ملازمین پر چیختے چلاتے ہوئے ’ گورنمنٹ ‘ اور سائیکالوجی جیسے الفاظ کا املا بتانے کو کہہ رہا تھا ۔ یہ شخص قبول کر رہا تھا کہ وہ نشہ میں ہے لیکن وہ سوال کر رہا تھا کہ جب انہیں انگریزی کے الفاظ نہیں آتے تو وہ سرکاری ملازمت کیسے پا سکتے ہیں۔ جب اس سے راہ گیروں نے بتایا کہ پولیس ملازمت کیلئے انگریزی ضروری ہیں ہے تو اس نے ان راہ گیروں کو بھی ڈھکیل دیا ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس شخص کے کئی نقوش یا memes بناکر انٹرنیٹ پر گشت کروائے گئے اور یہ آن لائین حلقوں میں شہرت حاصل کر گیا ۔