نشہ بندی مہم کو فروغ دینے نتیش کی پارٹی ورکرس سے اپیل

پٹنہ ۔26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج زائد از 40 لاکھ جنتادل (یو) ورکرس پر زور دیا کہ نشہ بندی مہم کے خلاف جاری جھوٹے پروپگنڈے کو ختم کرنے کی کوشش کرے ۔ انھوں نے جے ڈی یو اسٹیٹ کونسل میٹنگ میں کہاکہ بعض عناصر اپنا کوٹہ متاثر ہونے کی وجہ سے بہار میں شراب پر پابندی کے تعلق سے جھوٹی باتیں پھیلارہے ہیں ۔ چیف منسٹر نے پارٹی ورکرس سے اپیل کی کہ ایسی باتوں کے خلاف شدت سے آگے آئیں اور الکحل پر پابندی کے حق میں حکومت کی مہم کو آگے بڑھائیں ۔ چیف منسٹر نے کہاکہ جمہوریت میں لفظی مہم کی بڑی طاقت ہوتی ہے ، لہذا اس کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کن باتوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔