نسبندی آپریشن کی متاثرہ 28 خواتین ہاسپٹل سے ڈسچارج

بلاسپور ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور میں نسبندی آپریشن کے بعد مختلف ہاسپٹلوں میں شریک 122 خواتین میں سے 28 خواتین کو صحت یاب ہونے پر گھر روانہ کردیا گیا ۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نسبندی کیمپ میں 28 خواتین متاثر ہوگئی تھیں ۔ مختلف دواخانوں میں کامیاب علاج کے بعد گذشتہ شام انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور چیف منسٹر رمن سنگھ کی ہدایت پر ہر ایک خاتون کو 50 ہزار روپئے کا چیک حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر بلاسپور ڈیویژنل کمشنر سونمنی بورا اور کلکٹر سدھارتھ کومل موجود تھے اور ان خواتین کو گھروں تک پہنچانے کے لیے گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔

آدرش اسکام :اشوک چوان کا نام حذف کرنے کی درخواست مسترد
ممبئی ۔ 19 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر اشوک چوان کو آج ایک اور جھٹکا لگا جب ممبئی ہائیکورٹ نے آدرش اسکام کیس میں ان کا نام حذف کرنے کیلئے سی بی آئی کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ تاہم جسٹس ایم ایل تھلیانی نے اپنے احکامات کے متعلق عمل آوری پر 4 ہفتوں تک حکم التواء جاری کردیا اور تحقیقاتی اداروں کو یہ اجازت دیدی کہ عدالتی فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہے۔ سی بی آئی نے یہ استدلال پیش کیا ہے کہ سابق گورنر شنکر نارائنن نے گزشتہ ڈسمبر میں سابق چیف منسٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست مسترد کردی تھی ۔