نریند ر مودی سے عوام ناراض : چندر شیکھر آزاد 

بنارس : وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھاحلقہ وارانسی سے الیکشن لڑیں گے ۔ ان کے مقابلہ میں بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد رہیں گے ۔ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم سے عوام سخت ناراض ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں وہ بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دلتوں ، مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے وہ لوگوں سے چھپا نہیں ہے ۔

مجھے امید ہے کہ بی جے پی کی گندی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ہے اس لئے ملک و جمہوریت او رآئین کو بچانے کے لئے ہم یہ انتخاب لڑرہے ہیں ۔ چندر شیکھر آزاد عرف راون نے کہا کہ میں آزاد امیدوار کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف لڑوں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ ہم مودی کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد سیاست کرنا نہیں ہے بلکہ مظلوم ، ذات پات اور ناانصاف عوام کے خلا ف اپنی آواز مضبوط کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام یہ بتاناہے کہ چاہے وزیر اعظم ہو یا کوئی اور ہو اگر غلط کرے گا تو اسکے خلاف کھڑے ہوں گے۔