وشاکھاپٹنم /17 اپریل ( پی ٹی آئی ) کانگریس کے بعد سی پی آئی ایم نے بھی کناڈا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کئے گئے تبصرہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو کچھ کہا ہے کہ وہ شعبدہ بازی ہے ۔ انہوں نے کناڈا میں کہا تھا کہ ہندوستان میں سابق حکومتوں نے جو گندگی چھوڑی ہے وہ اسے صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن سیتارام یچوری نے کہا کہ نریندر مودی صفائی کے بجائے زیادہ سے زیادہ کچرا جمع کر رہے ہیں ۔ ان کی حکومت سابق حکومتوں کی چھوڑی ہوئی گندگی کے بجائے اس سے زیادہ گندگی پھیلا رہی ہیں ۔ وہ جہاں کہیں بھی جارہے ہیں یہ گندگی پھیلا رہے ہیں ۔ کیناڈا ان کیلئے ایک نیا ملک ہے اور وہاں کے این آر آئز بھی نئے ہیں ۔ لیکن مودی کی مہم پرانی ہے ۔