آکلینڈ ، 5 نومبر (سید مجیب کا ای میل) وزیراعظم ہند نریندر مودی 19 نومبر کو فیجی کا دورہ کریں گے جو آسٹریلیا کو 15 اور 16 نومبر کو برسبین میں G20 سمٹ میٹنگ میں شرکت کے سلسلے میں اُن کے دورے کی توسیعی منزل ہے۔ عالمی قائدین کی اس میٹنگ کے پروگرام کا زائد از 12 ماہ سے علم تھا لیکن مودی کے دورۂ فیجی کا عمومی قیاس کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ظاہر طور پر جنوبی بحرالکاہل کی اس چھوٹی قوم میں خاص دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ دونوں طرف تیاریاں ہورہی ہیں اور آئندہ ہفتے سرکاری تصدیق مل جائے گی۔