نریندر مودی ٹوئٹر استعمال کرنے والوں میں سرفہرست

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر اپنے بیانات پوسٹ کرنے والے اور اس مائیکرو بلاگنگ سائیٹ کو استعمال کرنے والوں میں سرفہرست پایا گیا ہے۔ ان کی انتخابی کامیابی کے لئے ٹوئٹر کے اہم رول کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ زائد از 70,515 افراد نے ان کے بیانات کو شیئر کیا ہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انڈیا ہیاز وون، بھارت کی وجئے، اچھے دن آنے والے ہیں جیسے بیانات پوسٹ کئے تھے جس پر آج کی تاریخ تک ہندوستان پھر سے سب سے زیادہ ٹوئٹ کرنے والا پوسٹ سمجھا گیا ہے۔ ان کے بعد سلمان خان کی فلم ’’کک‘‘ کے لئے 51,981 افراد نے ٹوئٹ کیا ہے۔ امیتابھ بچن سب سے زیادہ حامی رکھنے والے اداکار ہ