نئی دہلی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی میانمار میں آئندہ ہفتے آسیان اور مشرقی ایشیائی چوٹی کانفرنس کے موقع پر نوبل انعام یافتہ آنگ سو کئی سے ملاقات کرینگے ۔ اسکے علاوہ وہ دوسرے قائدین سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ مودی کی یہ آنگ سان سو کئی سے یہ پہلی ملاقات ہوگی ۔ وہ 11 نومبر کو اپنے سہ قومی دورہ کے پہلے مرحلہ میں میانمار پہونچیں گے ۔ مودی یہاں سے آسٹریلیا اور فجی بھی جائیں گے ۔