سری نگر، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کراکے ریاستی عوام کو اپنا جہوری حق دیں۔ وزیر اعظم نریندرمودی کی عوام کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ طبقوں کے نام اپیل کہ ‘عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقیی بنایا جائے ، پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘مرکزی حکومت کی طرف سے بعض چنندہ افراد کی حکومت کے بجائے ایک منتخب حکومت تشکیل دینے کا حق اس جمہوریت کا طرہ امتیاز ہے جس کی آپ ٹویٹ کرکے طرفداری کرتے ہیں، برائے مہربانی ہمیں اپنی منتخب حکومت تشکیل دینے کا اپنا جمہوری حق دیں۔