لکھنؤ: 8مئی(سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کے آخری دو مرحلوں میں بی جے پی کے حق میں ماحول کو ساز گار کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ جمعرات کو مشرقی اترپردیش کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے کئی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔مسٹر مودی سماج وادی کے روسوخ والے حلقے اعظم گڑھ اور سنگم نگری پریاگ راج کے علاوہ جونپور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ بی جے پی صدر امت شاہ شراوستی، ڈومریا گنج، سلطان پور اور سنت کبیر نگر میں وجے سنکلپ ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔چلچلاتی دھوپ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی دوپہر ایک بجے اعظم گڑھ میں مندری، فیض آباد ۔اعظم گڑھ ہائی وے پر وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد وہ دوبجے کدوپور جونپور اور شام پانچ بجے پریاگ راج کے پریڈ گراونڈ میں وجے سنکلپ ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔وہیں مسٹر شاہ صبح 10 بجے چھوٹا پریڈ گراونڈ، بلرامپور میں شراوستی لوک سبھا کی وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ 11:30 بجے سدھارتھ نگر میں ڈومریا گنج پارلیمانی سیٹ کے لئے ضلع جیل کے سامنے میدان میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے ۔ بی جے پی صدر دوپہر ایک بجے خلیل آباد میں سنت کبیر نگر پارلیمانی حلقے کے لئے اور دوپہر تین بجے خورشید کلب۔سول لائن سلطان پور میں وجے سنکلپ ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔