احمدآباد 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج 2002 ء کے نروڈا پاٹیہ کیس میں تین مجرمین کی سزا کے تعین کا اعلان ملتوی کردیا۔ جسٹس ہرشا دیوانی اور جسٹس اے ایس سوپیہیا کی ڈیویژن بنچ نے اِس معاملے کو مزید سماعت کے لئے 19 جون پر ڈال دیا۔ تب مجرمین کے وکلاء سزا کے تعین کے بارے میں دلائل کی ازسرنو شروعات کریں گے۔ 9 مئی کو گزشتہ سماعت میں ہائی کورٹ نے اِس معاملے کو آج تک کے لئے ملتوی کیا تھا جب مجرمین نے بیان دیا تھا کہ اُن کی مناسب پیروی نہیں ہوپائی ہے۔