احمدآباد ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نروڈا پاٹیہ 2002ء فرقہ وارانہ فسادات کیس میں فیصلہ سنانے والی سابق جج جوتشینا یاگنگ نے حکومت گجرات پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ ان کی سیکوریٹی بڑھانے سے متعلق ان کی درخواست کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے 97 مسلمانوں کا قتل کرنے والے 31 افراد کو سزاء دی تھی۔ سابق جج نے کہا کہ ان کی سیکوریٹی سے متعلق حکومت لاپرواہی کررہی ہے۔ انہیں دھمکی بھرے کال وصول ہورہے ہیں اور ایک عرصہ سے دھمکی بھرے مکتوب مل رہے ہیں۔ انہوں نے ان کی سیکوریٹی بڑھانے کیلئے ریاستی حکومت کو کئی مرتبہ درخواست دی ہے۔ انہیں اس وقت وائی سطح کی سیکوریٹی حاصل ہے جبکہ وہ زیڈ لیول کی سیکوریٹی طلب کررہی ہیں۔