نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمہ کے فیصلہ کا امکان

احمدآباد ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ امکان ہیکہ 2002ء کے نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمہ کے فیصلہ پر اپیلوں کا فیصلہ کل سنائے گی۔ جسٹس ہرشادیوانی اور جسٹس اے ایس سپیہیا پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے گذشتہ اگست میں اپنا فیصلہ دلائل کی سماعت کے اختتام پر محفوظ کردیا تھا۔ اگست 2012ء میں ایس آئی ٹی کی ایک خصوصی عدالت نے 32 افراد کو بشمول سابق بی جے پی وزیر مایا کوڈنانی عمر قید کی سزاء سنائی تھی۔ کوڈنانی کو 28 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ ایک اور نامور ملزم بجرنگ دل کے سابق قائد بابو بجرنگی سے جنہیں موت تک قید کی سزاء سنائی گئی تھی ، 7 ملزمین کو 21 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی جو سزائے عمرقید میں ایک اضافہ ہے۔ وہ گذشتہ 10 سال سے سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ تحت کی عدالت کے اس فیصلہ کے خلاف اپیلیں ہائیکورٹ میں داخل کی گئی تھیں۔