حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے جن کی تلگودیشم پارٹی ریاست میں بی جے پی کی حلیف ہے آج کہا کہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے ریمارکس پر احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ میں جیوتی نے معذرت خواہی کی ہے کہ تو اب اس مسئلہ کو یہیں ختم کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کچھ لوگ تبصرہ کرکے فوری نادم ہوجاتے ہیں ایسے میں انہیں نظر انداز کردینا چاہئے ۔