نرمی کے بغیر…

بچو! جو شخص نرمی سے محروم ہے وہ ہر بھلائی سے محروم ہے جو آدمی نرمی کا اندازاختیار کرے وہ ہر معاملے میں اور ہمیشہ کامیاب رہے گا ۔ کیونکہ کوئی شخص ایسے آدمی کا دشمن نہیں بنے گا ۔
اس کے برعکس جو آدمی دوسروں سے معاملہ کرنے میں نرمی کا انداز نہ برتے اس کا ہر کام بگڑتا چلاجائے گا ۔ کیونکہ اس سے ہر ایک کو شکایت ہوجائے گی ۔ اس کو مخالفوں اور دشمنوں کے درمیان رہنا پڑے گا ۔ وہ گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ غیرضروری مسائل میں الجھا رہے گا ۔