نرملا سیتارامن راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد 24 جون (پی ٹی آئی) بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر صنعت و تجارت شریمتی نرملا سیتارامن آندھراپردیش سے راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔ اِس انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والی وہ واحد امیدوار تھیں اور تلگودیشم نے اُن کی نامزدگی کی تائید کی تھی۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا این جناردھن ریڈی کے انتقال کے سبب یہ نشست مخلوعہ ہوئی تھی۔ جس کے نتیجہ میں یہ انتخاب منعقد کیا گیا۔ نامزدگیوں کی تنقیح کا عمل آج مکمل کرلیا گیا اور توقع ہے کہ نرملا سیتارامن کے بلامقابلہ انتخاب کا باضابطہ سرکاری اعلان 26 جون کو کیا جائے گا جب مقابلوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ کا اختتام عمل میں آئے گا۔