حیدرآباد 26 فبروری ( این ایس ایس ) بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشمن نے تلنگانہ راشٹرا نرسنگ سمیتی کی جانب سے اندارف پارک پر کی جا رہی بھوک ہڑتال کی تائید کی ہے ۔ سمیتی کے ارکان کی جانب سے اپنے مطالبات کی تائید میں بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمیتی رکن وی وینکٹیش نے کہا کہ نرسنگ سمیتی بنیادی حقوق حاصل کرنے زنجیری بھو ک ہڑتال کر رہی ہے انہوں نے سماج کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ بھوک ہڑتال کی تائید کریں۔ اس موقع پر انہوںنے نرسنگ پیشہ کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات کا تذکرہ کیا ۔