نربھئے کی برسی: زانیوں کو پھانسی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نربھئے کی تیسری برسی پر اس کے والدین نے مطالبہ کیا کہ عصمت ریزی کے چاروں مجرموں کو تہاڑ جیل میں جلد از جلد پھانسی پر لٹکادیا جائے۔ بدری سنگھ پانڈے نربھئے کے والد نے کہا کہ وہ تین سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوںنے دھمکی دی کہ اگر ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو 29 جنوری سے ملک گیر احتجاج کریں گے۔ مقتول کی والدہ آشا دیوی نے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا۔