نربھئے میزائل کی جمعہ کو آزمائشی پرواز

بلسور۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اپنے دیسی ساختہ سب سانک طویل مسافتی کروز میزائل نربھئے کی آزمائشی پرواز چاندی پور ٹسٹ رینج سے جمعہ کے دن کرے گا۔ میزائل کا نظام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے کہا کہ یہ میزائل کی دوسری آزمائشی پرواز ہوگی۔ پہلی پرواز 12 مارچ 2013ء کو کی گئی تھی لیکن درمیان میں ہی اسے روک دینا پڑا، کیونکہ یہ اپنے مقررہ راستہ سے انحراف کررہا تھا۔ نربھئے اچھے کنٹرول اور رہنمائی کیلئے شہرت رکھتا ہے۔