حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( این ایس ایس) : بی جے پی قائد و رکن پارلیمنٹ حلقہ سکندرآباد بی دتاتریہ نے ہماچل پردیش میں ندی میں بہہ جانے والے انجینئرنگ طالب علم اشویک کے گھر جو ودیا نگر میں واقع ہے کا دورہ کیا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی قائد نے مہلوک طالب علم کے والدین کو گہرے صدمہ میں بتایا ۔ انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مہلوک طالب علم کے ورثہ کو 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں مرکز سے تمام تر نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ سے تمام طلبہ کی نعشوں کو برآمد کرنے اقدامات پر زور دیا ۔ انہوں نے غمزدہ افراد خاندان کو صبر کی دعا کی ۔۔