شیو پوری ، 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری میں الگ الگ مقامات پر ندی میں ڈوبنے سے دو لڑکیوں کی موت ہو گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل شام ضلع کے سروایا تھانہ علاقہ میں بچھی گاؤں کے پاس سندھ ندی میں نہانے کے دوران سکھی آدیباسی (10) اور اس کی بہن سپنا (12) پانی میں ڈوبنے لگی ۔ موقع پر موجود باپ نے سپنا کو پانی سے نکال لیا جبکہ سکھی کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ ایک دوسرے واقعہ میں یہاں کے پچھور تھانہ علاقہ کے گگلی گاؤں کے نزدیک کل بدھنی ندی میں نہاتے وقت نیہا آدیباسی (9) کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔