ریاض ۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی قانون کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی عنوان اور خود ساختہ جواز کے تحت کسی کی بھی نجی زندگی میں دخل دینا جرم ہے۔ یہ سرخ نشان ہے، اسے عبور کرنا جائز نہیں۔جو شخص بھی کسی کی نجی زندگی میں دخل دیگا وہ ایک برس قید اور 50لاکھ ریال جرمانے کی زد میںآجائیگا۔سعودی قانونی مشیر ماجد قاروب اور قانون کے پروفیسر ڈاکٹرحمید الشایجی نے ایم بی سی کے ہفت روزہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قانونی ثقافت کو رائج کرنا ہوگا۔ ذرائع ابلاغ، تعلیمی و سماجی وسائل اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔
بین الاقوامی کتب میلہ : سعودی مقبولیت
قاہرہ ۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )قاہرہ کے بین الاقوامی کتب میلے میں سعودی اسٹال شائقین میں مقبولیت پا رہا ہے۔ 49ویں کتب میلے میں سعودی عرب نے کتابو ں کا بہت بڑا اسٹال لگایا ہے جس میں مذہبی اور ثقافتی کتابیں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔