نئی دہلی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کے لئے نقد انعامی رقم کو بڑھاکر 10 لاکھ روپئے کردیا ہے ۔ دہلی پولیس کمشنر الوک کمار ورما نے انعامی رقم پانچ لاکھ سے بڑھاکر 10 لاکھ کرنے کی منظوری دی ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ جے این یو طالب علم نجیب احمد تقریباً ایک ماہ سے لاپتہ ہے ۔ ابتداء میں انعامی رقم 50,000 روپئے رکھی گئی تھی ، بعد ازاں بڑھاکر اسے 1,00,000 روپئے اور گزشتہ ماہ دو لاکھ روپئے کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد رقم کو پانچ لاکھ روپئے کردیا گیا تھا ۔