کوالالمپور۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے سابق قائد نجیب رزاق پر کئی بلین ڈالرس کی دھوکہ دہی معاملہ کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے جہاں موصوف نے ان پر عائد کئے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ یاد رہے کہ تقریباً ایک سال قبل ہی انہیں بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے پر ملائیشیائی عوام نے بہترین سبق دیتے ہوئے انتخابات میں ان کی کامیابی کی تمام راہیں مسدود کردی تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک کی دولت کو جس کی مالیت 1MDB ہے، لوٹا جو دراصل ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مختص کی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم اور ان کے حواریوں نے مذکورہ فنڈ کی رقم کو پرتعیش ساز و سامان کی خریداری میں جھونک دیا جن میں اراضیات اور بڑی بڑی عمارتوں کی خریداری کے علاوہ ایک پرتعیش کشتی خریدنا بھی شامل ہے۔