نئی دہلی۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کی سوچھ بھارت ابھیان کے آغاز کے ساتھ ہی لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے بھی بنگلہ صاحب گردوارہ میں کارسیوا انجام دی۔ اسوقت مسٹر جنگ کے ساتھ ان کی اہلیہ امینہ بھی تھیں۔ وسطی دہلی میں واقع گردوارہ پہنچ کر نجیب جنگ نے گردوارہ آنے والوں کے جوتوں کی پالش کرکے کار سیوا انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ہندوستان مہاتما گاندھی کا نظریہ تھا اور اس طرح 2اکٹوبر یعنی مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر صاف صفائی ابھیان شروع کرکے حکومت نے ایک اچھا اور علامتی قدم اٹھایا ہے۔ دہلی میں صاف صفائی مشن پانچ سال کیلئے ہے جس کا سلسلہ 2019 تک جاری رہے گا۔