حیدرآباد 3 جنوری (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے مطالبہ کیاکہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی طرح کے سی آر بھی ریاست تلنگانہ میں مکمل نشہ بندی کے نفاذ کا اعلان کرے۔ اگر اس سے متعلق فوری کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تو ہم احتجاجاً جی ایچ ایم سی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کریں گے۔ محمد امان اللہ خان کنوینر نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نشہ بندی کے نفاذ کے بغیر سنہری تلنگانہ کے حصول کا کے سی آر کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔