میرٹھ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نتھاری قاتل سریندر کولی جسے 14 سالہ لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت پر سزائے موت سنائی گئی تھی، 12 ستمبر کو پھانسی دے دی جائے گی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ایس ایچ ایم رضوی نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقررہ قواعد کی تعمیل کی جائے گی۔ کولی اس وقت غازی آباد جیل میں ہے۔ نئی این ڈی اے حکومت میں سزائے موت پر عمل آوری کا یہ پہلا کیس ہوگا۔ صدرجمہوریہ نے 27 جولائی کو اس کی درخواست ِ رحم مسترد کردی تھی۔ کولی کے خلاف قتل کے 11 مقدمات زیرتصفیہ ہیں۔ سی بی آئی نے 16 مقدمات میں اس کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے اور ان تمام میں اس نے مبینہ طور پر بچوں کی آبرو ریزی کرنے کے بعد انہیں ہلاک کردیا۔