یروشلم ۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو کو کیرالا سے یہودی آثار کے دو نمونوں کا تحفہ دیا جو ہندوستان میں ایک طویل یہودی تاریخ کے فن پارے تصور کئے جاتے ہیں۔ مودی نے جو تین روزہ دورہ پر کل یہاں پہنچے تھے، نتن یاہو کو ان کی رہائش گاہ میں یہ تحفہ پیش کیا۔ یہ فن پارے 9 ویں اور 10 ویں صدی میں تیار شدہ تانبہ کے تھالوں کے دو مختلف نمونوں پر مشتمل ہے۔ ان تھالوں کا پہلا حصہ ہندوستان میں کوچن کے یہودیوں سے متعلق ہے۔ اس وقت کے ہندو راجہ چیرامن پیرومل نے یہودی مذہبی پیشوا جوزف ربن کو موروثی شاہی مراعات کے طور پر دیا تھا۔