نتن یاہو کا حزب اللہ کو ہلاکت خیز طاقت کا انتباہ

یروشلم 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے لبنان کی حز ب اللہ تنطیم کے سربراہ کو اسرائیلی فوج کی ہلاکت خیز طاقت سے خبردار کیا ہے ۔ اس سے قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو شام میں مزید حملوں کے خلاف خبردار کیا تھا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنے ملک کی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی حملے کرنے کی ہلاکت خیز طاقت کے نشانہ پر حزب اللہ ہے ۔ بیروت سے کام کرنے والے ایک ٹی وی چینل المائدین کو ہفتے کو انٹرویو دیتے ہوئے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ نے نتن یاہو کو انتباہ دیا تھا کہ شام اور حزب اللہ کسی بھی لمحے اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں خبردار کیا تھا کہ اسرائیل اب شام میں مزید حملے کرنے کی غلطی نہ کریں اور نہ ہی وہ کسی غلط فہمی کا شکار رہیں۔ نتن یاہو نے کہا کہ نصر اللہ اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں پر بھی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں اور اس کی طاقت سے باخبر رہیں۔