حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز )ریاستی سطح پر اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہلیتی ٹسٹ اے پی ٹیٹ منعقدہ 16 مارچ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ ویب سائیٹ www.aptet.cgg.gov.inپراسے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ 15 مئی سے اے پی ٹیٹ کے جوابی بیاضات بھی امیدواروں کیلئے مذکورہ ویب سائیٹ پرپیش کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں 15 مئی سے میمو آف مارکس بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کے مطابق ٹیچرس ٹریننگ کئے ہوئے ڈی ایڈ امیدواروں کی جانب سے تحریر کردہ پرچہ اول میں 73.92 فیصد امیدوار اہل قرار دیئے گئے اور بی ایڈ ٹریننگ کئے ہوئے امیدواروں کی جانب سے تحریر کردہ پرچہ دوم میں 32.32 فیصد امیدوار ہی اہل قرار دیئے گئے ۔