نبراسکا میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت3 ہلاک

واشنگٹن27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی ریاست نبراسکامیں فائرنگ سے دو عورتوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبراسکا کے شہر اوماہا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے سبھی افراد کی عمریں تیس سال سے کم ہیں۔