نبا فاروقی کا ایمس دہلی کے ایم بی بی ایس میں داخلہ

حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) آل انڈیا سطح پر ہونے والے میڈیکل انٹرنس امتحانات میں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ( ایمس ) میں حیدرآباد کی ہونہار مسلم طالبہ نبا فاروقی نے آل انڈیا 32 رینک حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں داخلے حاصل کیا ۔ وہ جپمرپوڈیچری کے کل ہند ا نٹرنس میں 7 واں رینک اور منی پال کا آل انڈیا میڈیکل انٹرنس میں 33 واں رینک حاصل کیا ۔ نبا فاروقی ، ڈاکٹر ایم اے فاروقی و ڈاکٹر روبینہ فاروقی بیگم بازار نرسنگ ہوم کی دختر ہیں ۔ ان کے بھائی فراز احمد فاروقی بھی ایمس نئی دہلی سے ایم ڈی کر رہے ہیں اور ہمشیرہ ندا فاروقی نے ایم بی بی ایس مکمل کیا ۔نباکی اس کامیابی پر اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔