نا قابل ضمانت وارنٹ پر میں کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں : چندرا بابو نائیڈو 

وجئے واڑہ : آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابونائیڈو نے ان کے خلاف مہارشٹرا کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ غیر ضمانتی وارنٹ پر امیت شاہ کے ریمارکس کی مذمت کی او رواضح کردیا کہ وہ کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہے ۔ نائیڈو وجئے واڑہ میں ایک اسکیم کے افتتاحی خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے بی جے پی حکومت سے سوال کیا کہ آٹھ سال کے مسئلے کو کیوں اٹھایاگیا ؟ ا نہوں نے کہا کہ میں گرفتاری کے مسئلہ پر ڈرامہ نہیں کررہا ہوں۔مجھے کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے بنکوں کو کروڑہا روپے کا دھوکہ دیا وہ ملک سے باہر چلے جارہے ہیں حکومت ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے رشوت خور وزراء کی ہمت افزائی کی ہے ۔

واضح رہے کہ بی جے پی صدر امیت شاہ نے حیدرآباد دورہ کے دوران چندرا بابو نائیڈو پر طنز کیا تھا کہ نائیڈو اس مسئلہ پر ڈرامہ کررہے ہیں۔