حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) ریاست کے ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر ناگی ریڈی، ریاست تلنگانہ کے پہلے ایکشن کمشنر کی حیثیت سے آج اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ لے لیا۔ مسٹر ناگی ریڈی اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل پرنسپل سکریٹری محکمہ فینانس کی ذمہ داری نبھارہے تھے۔ مسٹر ناگی ریڈی کا شمار غیر متنازعہ عہدیداروں میں کیا جاتا ہے اور غیرجانبدارانہ طرز کی کاردگی رکھتے ہوئے چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے انہیں (ناگی ریڈی کو) کمشنر ریاستی الیکشن کمیشن کے اہم عہدے پر فائز کیا۔