تلگو فلموں کے سدا بہار اداکار اکی نینی ناگیشورراو کی زندگی کی آخری فلم ’’ منم ‘‘ 31 مارچ کو ریلیز کی جائیگی لیجنڈری اداکار ناگیشور راو جن کا پچھلے دنوں کینسر کے عارضہ کی وجہ انتقال ہوا نے اپنی موت سے قبل اور بیماری کے دوران اپنے بیٹے اکی نینی ناگرجنا اور پوتے اکی نینی ناگا جیتانیہ کے ساتھ یہ فلم کی تھی اور انہوں نے خرابی صحت کے باوجود لگاتار شوٹنگ میں حصہ بھی لیا اور کسی نہ کسی طرح فلم میں اپنے کردار کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ ناگیشور راؤ جنہوں نے تلگو فلم شائقین کو بے شمار ہٹ فلمیں دیں ہیں ان کی یہ فلم یادگار بنکر رہ جائیگی انا پورنا اسٹوڈیوز کے ذرائع نے سیاست نیوز کو بتایا کہ فلم ’’ منم ‘‘ ایک مکمل تفریحی فلم ہوگی جس میں اکی نینی خاندان کی تینوں نسلوں کے اداکاروں نے ملکر ایک ساتھ کام کیا ہے جو انکے چاہنے والوں کیلئے ایک یادگار سفر بن گیا اس فلم کو وکرم کمار نے ڈائرکٹ کیا ہے جو 31 مارچ یعنی تلگو عوام کے نئے سال اُگادی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی ۔
سوپر اسٹار مہیش بابو فلم ’’ اگاڈو ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی
ٹالی ووڈ سوپر اسٹار مہیش بابو بلاری میں اپنی تلگو فلم ’’ اگاڈو ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اس لوکیشن پر کئی ایک مناظر شوٹ کئے گئے لیکن آخری ایک دن کی شوٹنگ کے دوران وہ پیر میں لگی چوٹ کی وجہ اپنی شوٹنگ روک کر بلاری سے حیدرآباد واپس ہوگئے فلم کے ڈائرکٹر سرینو وٹیلا کے مطابق زخمی ہونے کے فوری بعد مہیش بابو فوری طور پر سیٹ سے ہی حیدرآباد بھیج دیا گیا وہ درد کی شدت کی وجہ چل بھی نہیں پارہے تھے اب وہ بہتر بتائے جاتے ہیں اور فی الحال آرام کررہے ہیں۔