ممبئی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار بی جے پی کی مخلوط حکومت میں شریک شیوسینا اور اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مہاراشٹرا اسمبلی کا مانسون اجلاس ممبئی کے بجائے ناگپور میں منعقد کرنے کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ اب تک کی روایات کے برعکس ہے ۔ حکومت نے 3 وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی اس مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے مقرر کردی ہے۔