ناگپور میں ممبئی اسمبلی مانسون سیشن کے انعقاد کی ضرورت نہیں : ادھو

ممبئی ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کا آئندہ مانسون اجلاس ناگپور میں منعقد کرنے پر مباحث کے دوران شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مانسون اجلاس ناگپور میں منعقد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس کے بجائے حکومت کو چاہئے کہ عوام کی خوشحالی کے بارے میں فیصلے کرنے پر توجہ دے۔ وہ اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اپوزیشن پارٹیوں کا آج اجلاس ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ
نئی دہلی ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اجلاس امکان ہیکہ کل منعقد کیا جائے گا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جن اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ان میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد امکان ہیکہ سپریم کورٹ کے جسٹس لویا کی موت کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔