کام کو کسی قیمت روکا نہیں جائے گا ، ایم ڈی میٹرو ریل
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ناگول تا مٹو گوڑہ میٹرو ریل خدمات کا آئندہ اگادی سے آغاز ہوگا ۔ حیدرآباد میٹرو کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر ایس وی ایس ریڈی نے یہاں انسٹی ٹیوٹ میٹرو اینڈ ریل ٹکنالوجی کی گورننگ کونسل اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ناگول تا مٹوگوڑہ میٹرو سرویس کے لیے مزید چار ریلوے بوگیاں درکار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے اب تک میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے 4600 کروڑ خرچ کرچکی ہے جب کہ میٹرو کام کو کسی بھی صورت میں روکا نہیں جائے گا ۔ میٹرو ریل پراجکٹ کو مکمل طور پر ریاست تلنگانہ کا پراجکٹ بتاتے ہوئے ایم ڈی میٹرو ریل پراجکٹ نے کہا کہ کمپنی ریل پراجکٹ کے تعلق سے ریاستی حکومت کی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے ۔۔